سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اگست 2025 میں 3.1 ارب ڈالر وطن بھیجے تاہم ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ بنیاد پر ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں6.4ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں ، گزشتہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں5.9ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں تھیں، اگست2025 میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودیہ سے 73 کروڑ 67 لاکھ ڈالر موصول ہوئیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق یو اے ای سے 64 کروڑ 29لاکھ ڈالر موصول ہوئے، برطانیہ سے 46 کروڑ 34 لاکھ اور امریکا سے 26 کروڑ 73 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔






















