ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6100 اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی منڈی اورپاکستان میں سونے کے مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا،پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 6100 روپے بڑھ کر 384000 روپے ہوگئے۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کےبھاو 5230 روپے کے اضافے سے 329219 روپے ریکارڈ کئے گئے،پاکستان میں چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،فی تولہ چاندی کی قیمت 23 روپے بڑھکر 4338 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 61 ڈالر مہنگا ہوکر 3613 ڈالر کا ہوگیا۔





















