کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کسٹم سمیت مختلف اداروں کی انسداد سمگلنگ کارروائیاں جاری ہیں ۔
ترجمان پاکستان کسٹم کے مطابق محکمہ کسٹم ایف آئی اے اور سندھ رجمنٹ نے کوئٹہ ، نوکنڈی ، لکپاس میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 28 ہزار لیٹر ایرانی پٹرول ڈیزل،2 ہزار 350 پارسل چینی،127 کاٹن غیر ملکی سیگریٹ اور 9 این سی پی گاڑیاں برآمد کرلیں ۔
ترجمان کسٹم نے بتایا ہے کہ پکڑے گئے سامان کی قیمت 8 کروڑ روپے بنتی ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ انسداد سمگلنگ کارروائیاں جاری رہیں گی ۔
وفاقی حکومت کی ہدایات پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پٹرول ڈیئزل، نان کسٹم پیڈ اور خاص کر خوردنی اشیاء جس میں چینی شامل ہے ۔
کسٹم حکام نے اسمگلنگ کے خلاف سخت ترین پالیسی اپنا رکھی ہے۔