وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے گجرات میں نکاسی آب کے عمل میں تیزی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازنےاپنےبیان میں کہاگجرات شہر میں صورتحال تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہے،صرف ایک دن میں سیلابی پانی کی سطح میں دوفٹ کمی آپریشن کی کامیابی کی علامت ہے۔
وزیراعلی نےتمام ٹیم کو شاباش دی اورمتعلقہ سیکرٹریز، افسران اورعملے کی کاوشوں کوسراہا۔وزیراعلی پنجاب کےمطابق سیلابی پانی کا بہاؤ موڑنے کے لیے لورائی کے مقام پرکام جاری ہے،واسا،محکمہ آبپاشی سی اینڈ ڈبلیو کےاعلی حکام فیلڈ آپریشن میں مصروف ہیں۔
ڈرون کیمروں سےپانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والےعلاقوں کی نشاندہی مکمل ہوگئی ہے،گجرات میں واسا کے باضابطہ قیام سےصفائی ستھرائی اور سیوریج کےمسائل مستقل بنیادوں پرحل ہوں گے۔



















