یوم فضائیہ کے موقع پر ایئر چیف مارشل نے پاک فضائیہ کے شہید ہیروز کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کےمطابق یوم فضائیہ کےموقع پرایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو نے کہا عظیم قربانیوں پراپنے ہیروز کےشکرگزار ہیں،ہمارے ہیروزکی قربانیاں آنےوالی نسلوں کیلئے ایک مثال ہیں۔
ائیرچیف نےکہاپاک فضائیہ اپنےمقصد کےلیے پرعزم ہے،پاک فضائیہ کی معرکہ حق اوربنیان مرصوص میں فتوحات اسی سلسلےکی تازہ کڑی ہے، ایک بارپھر فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیےقوت ارادی اور صلاحیت ثابت کردی،پاک فضائیہ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئےاپنی صلاحیتیں بڑھاتی رہے گی،خلا، الیکٹرانک آلات، سائبر ٹیکنالوجی اور مقامی دفاعی پیداوار آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔
سربراہ پاک فضائیہ نےمقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا بھی اظہارکیا،کہاحق خود ارادیت کیلئےجائز جدوجہد میں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔






















