نائیجریا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مرنیوالوں میں 8سیکورٹی اہلکار بھی شامل تھے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بوکو حرام نے دار الجمال گاؤں پر دھاوا بولا جس دوران درجنوں گھر نذرآتش کیئے گئے ، دہشت گردوں کے حملے کے بعد مقامی افراد نے علاقے سے انخلا شروع کر دیا ۔





















