پاکستان نے فلسطینیوں کو جبری بے گھر کرنے سے متعلق اسرائیلی قیادت کے بیانات کی مذمت کی ہے اور کہا ایسے اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کوسبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش کر رہا ہے، فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی اور غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں مسلسل توسیع عالمی انسانی حقوق کی بے توقیری ہے، عالمی برادری فلسطین میں انسانی حالت زار سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے۔



















