لاہورکےعلاقے کاہنہ میں خاتون کوچھ سال قبل جنات کی جانب سے اغوا کئے جانے کے معاملے میں ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور ذیشان حیدر کی سربراہی میں خاتون کو بازیاب کرانے کیلئے اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن برانچ پنجاب سے ایس ایس پی عاصم کمبوہ ، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن محمد ایاز،ڈی ایس پی اسپیشل برانچ، ڈی ایس پی سیف سٹی ، ڈی ایس پیز سی سی ڈی حسنین حیدر، دانش رانجھا ، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن کاہنہ سرکل عثمان حیدر،انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹرزاہد سلیم کو ٹیم میں شامل کر دیا گیا ۔
چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے خاتون کی جلد بازیابی کا حکم دے رکھا ہے ، مدعیہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ خاتون فوزیہ بی بی دو بچوں کی ماں تھی،6 سال قبل جن اغوا کرکے لے گئے،ایس آئی ٹی نے خاتون کی تلاش کیلئے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردیں۔






















