سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا اور پیٹ کے امراض پھیلنے کا خدشہ ہے،قومی ادارہ صحت نے آنکھوں کی بیماری اور بچوں میں خسرہ پھیلنے کا الرٹ بھی جاری کر دیا۔
وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نےاسلام آبادمیں سماء سےخصوصی گفتگومیں کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں کی 24 گھنٹےمانیٹرنگ کی جارہی ہے،وزارت صحت تمام صوبائی حکومتوں،عالمی ادارہ صحت اوریونیسف سے بھی رابطے میں ہے۔
مزید کہاخیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ادویات اور ڈاکٹرز بھیجے گئےہیں،پنجاب سے ابھی ڈیمانڈ نہیں آئی،سیلاب کل سندھ کو ہٹ کرے گا اس کیلئے صوبہ اور وفاق الرٹ ہیں۔






















