بالی ووڈ کے معروف اداکار آشیش ورنگ 55 سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق انہوں نےورتک نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی،انکی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،تاہم کہا جارہا ہے کہ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔
آشیش ورنگ کو متعدد کامیاب بالی وڈ فلموں میں معاون کرداروں کےلیےپہچانا جاتا تھا،انکو سوریا ونشی،مردانی، سمبا،سرکس اور ایک ولن ریٹرنز میں خاصہ سراہا گیا۔
انہوں نے اپنے فلمی کرئیر میں سنیئر اداکار میتابھ بچن، عامر خان، رانی مکھرجی، اجے دیوگن، اکشے کمار، کترینہ کیف، رنویر سنگھ کیساتھ کام کیا۔
ان کے اچانک انتقال کی خبر نےساتھی فنکاروں اور مداحوں کو صدمے میں ڈال دیا۔




















