اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے,حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا
،5 متعلقہ اداروں نے 5تا 12 نومبر کے دوران ملک بھر میں 15 سے زائد کامیاب آپریشن سرانجام دیئے،یکم ستمبر سے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے 2089 میٹرک ٹن چینی، 198.355 میٹرک ٹن آٹا، 1948 میٹرک ٹن کھاد اور 1.138 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔
،اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کے دوران صرف ملتان سے 125.192میٹرک ٹن کھاد اور 0.029 ملین لیٹر تیل برآمد ہوا۔
کراچی سے 0.010 ملین لیٹر ایرانی تیل ،پشاور سے 1.451 میٹرک ٹن چینی ضبط ہوئی، کوئٹہ سے 0.208 ملین لیٹر ایرانی تیل اور 48.842 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔
نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ ادارے ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔