دریائے چناب چنیوٹ کے کنارے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کی مدد کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے کہاہے کہ پاک فوج نے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیاہے ، ہیلی کاپٹر سے راشن ، کھانا اور ادویات پہنچائی جارہی ہیں۔
ناقابل رسائی علاقوں میں بذریعہ ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیاں کی جائیں گی، موضع سانبھل ،فتح کوٹ تاجہ ، سجنکا ، ابولکا ، اوبھان ، نوشہرہ سمیت درجنوں علاقوں میں راشن پہنچایا گیا۔






















