ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے،جہاں آج سونے کی قیمت میں 12 سوروپے کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
عالمی و مقامی سطح پر سونے کےمہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 1200 روپے بڑھ کر 377900 روپے ہوگئے۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 1029 روپے کے اضافے سے 323988 روپے ریکارڈ کئے گئے،جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 4315 روپے کی ریکارڈ سطح پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہوکر 3552 ڈالر کا ہوگیا۔





















