امریکا کےلیےپاکستان سےبراہ راست پروازوں کےحوالےسےاہم پیشرفت سامنے آئی ہے،کئی سال بعدپہلی بار امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کل پاکستان پہنچےگی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نےامریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم کی آمد سےقبل آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی ہے،امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دورہ کرےگی۔
ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن کےلائسنس امتحانات،فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ کرےگی،امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کا پاکستان پہنچنا امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت کی طرف اہم پیشرفت ہے۔
ذرائع کےمطابق پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنزکوامریکا کےلیےبراہ راست پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔





















