روسی صدر ولاد یمیر پیوٹن نےکہا یوکرین سے متعلق جو بھی معاہدہ ہوگاروس عملدرآمد کرے گا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایسٹرن اکنامک فورم سےخطاب میں کہا ممکنہ معاہدوں کی راہ میں یوکرین کے قوانین رکاوٹ ہیں،یوکرینی صدر ماسکو آنا چاہیں تو سیکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔
مزید کہا یوکرین جنگ پر بات چیت کیلئے ماسکو بہترین مقام ہے،یورپی یونین میں شامل ہونا یوکرین کا بنیادی حق ہے،لیکن یوکرین کی نیٹو میں شمولیت روس قبول نہیں کرے گا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان عنقریب کچھ ہونے والا ہے۔






















