مرغیوں کی خوارک بنانے والی فیکٹریوں میں گندم کے استعمال پر پابندی لگادی گئی۔
انسانی استعمال کیلئے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانےکیلئے حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی فیڈملز میں گندم کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی۔
دفعہ 144 کا نفاذ گندم، آٹے اور روٹی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا،سیکرٹری داخلہ کے حکم نامے کے مطابق گندم صرف فلارملزمیں آٹا بنانے کیلئے استعمال ہوگی،حکومت پنجاب نےصوبےمیں گندم کی ممکنہ قلت کےخدشات کے پیشِ نظر اہم فیصلہ کیا۔
پنجاب میں فیڈ ملزکے پاس1لاکھ4 ہزار184میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے،سیکرٹری پرائس کنٹرول کی رپورٹ کےمطابق فیڈملزگندم کو مرغیوں کے دانےکیلئے استعمال کرنیوالی تھیں۔
سیکرٹری داخلہ کےمطابق گندم انسانوں کی بنیادی خوراک ہےجسے آٹے کی تیاری میں استعمال ہونا چاہیے،پنجاب میں فیڈملز پر 30 یوم کیلئے گندم کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کےتحت پابندی لگائی،محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 3 اکتوبر تک ہوگا






















