پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے لئے اقتدار نہیں چاہیے، ہمیں خوش حال پاکستان چاہیے ، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں عوام کی زندگی آسان ہو۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بغض ، حسد ، گندی زبان اور نفرت نے معاشرے کو گندا کیا ، کون کس نے کیا کیا ؟ بچوں کو بتانا چاہیے ، کہاں گئی وہ تبدیلی؟ عوام کو پوچھنا چاہیے، کچھ فرق تو ہے باتیں کرنے اور عمل کرنے والوں میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ الزام تراشی، رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا، شہباز شریف کا بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے چار سو چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنائے تاکہ عوام کو پانی ملے، سوالاکھ ایکڑ سیراب کرنے والی کچھی کنال 50 ارب میں ہم نے بنائی ، صرف مسلم لیگ (ن) نے کوئٹہ، گوادر، ژوب اور لورالائی کے بارے میں سوچا، گوادر کو سندھ کے ساتھ ملایا ، کوسٹل ہائی وے بنائی ، گوادر کوئٹہ شاہراہ کی تعمیر سے اب آپ ناشتہ گوادر اور دوپہر کا کھانا کوئٹہ میں کھا سکتے ہیں، ڈیڑھ دن میں گوادر سے کوئٹہ لوگ پہنچتے تھے، ہم نے اُن کی یہ تکلیف ختم کی۔
یہ بھی پڑھیں۔ ہم ملکی ترقی کا سلسلہ پھرسے شروع کریں گے، نواز شریف
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے گوادر کا نام اُس وقت لیا جب 1990 میں میں وزیراعظم بنا تھا، 2018 میں منصوبہ مکمل ہونا تھا ، یہ منصوبہ کیوں مکمل نہ ہوا ، یہ نقصان عوام کا ہوا، بلوچستان کا ہوا ،پاکستان کو ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ذریعے اسلام آباد سے ملا رہے ہیں ، باتیں کرنے والے بہت آئے، عملی طورپر کچھ نہیں کیا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بہترین ہوائی اڈہ گوادر میں مکمل ہونے والا ہے ، بلوچستان کے بچوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات دینا چاہتے ہیں ، ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم، صحت تک محدود نہیں ہوگا ،عوام کو بجلی کے مہنگے بلوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں ، سولر پینلز کی سکیم لائیں گے اور گھریلو ، کمرشل اور زرعی صارفین کو سولر پینلز سے مہنگی بجلی سے نجات دلائیں گے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ ہم اقتدار میں آتے ہیں تو اللہ کے فضل سے عوام کی زندگی آسان بناتے ہیں ، قوم اچھے لوگوں کا ساتھ دے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا اجلاس
— PMLN (@pmln_org) November 15, 2023
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور صدر شہبازشریف صدارت کررہے ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا اجلاس سے خطاب
چار سو چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنائے تاکہ عوام کو پانی ملے، نوازشریف
شہبازشریف کے بنائے دانش سکولوں میں بچوں… pic.twitter.com/tJVVYZNiSb