افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،جو کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران اس خطے میں آنے والا تیسرا زلزلہ ہے۔
مقامی وقت کےمطابق زلزلہ ننگرہار اورکنڑ صوبوں میں رات 3 بجکر 36 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد لوگ خوف کے مارے پناہ گاہوں سے باہر نکل آئے۔
اس سےقبل یکم ستمبر کو آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والےصوبوں میں کنڑ اور ننگرہار ہے، جہاں ہزاروں مکانات مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں،جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 2205 ہوچکی ہے۔
ترجمان افغان عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر کو آنیوالے زلزلے میں 3640 شہری زخمی ہوئے، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔






















