پاکستان پانچویں میچ میں متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دیتے ہوئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 20 اووز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز ہی بنا سکی جس میں علیشان شرافو 68 رنز کی اننگز کے باوجود ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا، کپتان محمد وسیم 19 ، دھرو پاراشر 18 ، حیدر علی 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے فخر زمان 77 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ حسن نواز نے 37 رنز کی اننگ کھیلی ، ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 16 ، صائم ایوب 11 ، محمد حارث 14 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
متحد ہ عرب امارات کی جانب سے حیدر علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جنید صدیق، محمد روہد، دھروو پارا شر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔






















