احتساب عدالت اسلام آباد نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کیسز میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں سترہ نومبر تک توسیع کر دی۔
بشری بی بی کے خلاف کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔۔ ملزمہ کی جانب سے کوئی بھی وکیل عدالت پیش نہ ہوا ۔ جج کے استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ معلوم نہیں بشریٰ بی بی کے وکیل کہاں ہیں، اس کیس میں سردار لطیف کھوسہ صاحب وکیل ہیں۔
اس پر جج بشیر احمد نے کہا کہ کوئی آیا نہیں ہے تو سماعت پھر جمعہ کو رکھ لیں۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 17 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔