چھبیس نومبر احتجاج پر درج 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت میں 23 ستمبر تک توسیع کردی گئی
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے خلاف تھانہ حسن ابدال میں درج دو مقدمات پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ کےخلاف حسن ابدال پولیس نےپی ٹی آئی کی جانب سے 26 نومبراحتجاج پردہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت دو مقدمات درج کیئے تھے۔
سلمان اکرم راجہ عبوری ضمانت کی توثیق کے لیئےدی گئی،درخواست پرانسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوئے،تاہم عدالت کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث درخواست ضمانت پر بحث نہ ہو سکی جسکے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔






















