جاپان کےخلاف فتح کی اسی ویں سالگرہ کےموقع پرفوجی طاقت کا عظیم الشان مظاہرہ کیاگیا، تیانمن اسکوائر پر چینی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
پریڈ کےافتتاح پرایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی،جس کے بعدچینی صدر شی جن پنگ نےپریڈ کا معائنہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف سمیت 26 ممالک کے سربراہان پریڈ میں شریک ہوئے، چینی صدر سے عالمی رہنماؤں مصافحہ کیا، گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
یہ بھی پڑھیں؛ امریکی صدر کا چین پر روس اور شمالی کوریا سے مل کر سازش کا الزام
روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن اورشمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن مہمان خصوصی تھے،چین روس اور شمالی کوریا کے قائدین پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے۔
پریڈ میں ہائپرسونک میزائلوں،ڈرونز، ٹینکس،آبدوزوں سمیت جدید ترین اسلحہ کی نمائش کی گئی،گلوبل ریچ ایٹمی میزائل،لانگ رینج میزائل، اینٹی ڈرون اور اسٹیلتھ سسٹم توجہ کا مرکز بنے رہے،جےٹین سی اور اسٹریٹجک بمبار سمیت دیگر طیاروں کی گھن گرج بھی متاثرکن رہی،فوجی دستوں کی کمال مہارت اور فلائی پاسٹ نےسماں باندھ دیا۔





















