افغانستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے صدیق اللہ اتل 64 اور ابراہیم زدران 65 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لازمی پڑھیں۔ ٹرائی نیشن سیریز: افغانستان کی یو اے ای کو 38 رنز سے شکست
170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور گرین شرٹس مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز تک محدود رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان نے 25، صاحبزادہ فرحان نے 18، سلمان آغا نے 20 اور فہیم اشرف نے 14 رنز کی اننگ کھیلی۔
افغانستان کی طرف سے راشد خان، محمد نبی، نور احمد اور فضل الحق نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔






















