اسلام آباد میں ٹک ٹاکرسمیعہ حجاب کے مبینہ اغواکرنےاورنقدی چھیننےکےکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ملزم حسن زاہد نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا ، عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا ۔
ٹک ٹاکرسمیعہ حجاب کے مبینہ اغوا اورنقدی چھیننےکا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں درج ہے ۔ گرفتار ملزم حسن زاہد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود چوہدری نے پوچھا بتاؤ تم نے یہ دھمکیاں اوراغواکیوں کیا؟،ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا سر جی غلطی ہوگئی ہے، پولیس نے عدالت کو بتایا ملزم سےگاڑی، پستول اور نقدی برآمد کرنی ہے آٹھ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ عدالت نے ملزم کو پانچ روز کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالےکردیا ۔






















