مقتول ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی دوست سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سی سی ٹی وی بھی شیئر کردی۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ پولیس نے میرا بیان ریکارڈ کرلیا، جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک شخص کی جانب سے انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی تھی، انہوں نے ملزم کی تصویر اور ایک سی سی ٹی وی ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک شخص کی جانب سے انہیں گاڑی میں گھسیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص پہلے گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے پھر ٹک ٹاکر کو زدو کوب کرتا ہے، وہ زبردستی خاتون کو گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کررہا ہے، جبکہ ٹک ٹاکر کی جانب سے بھی مسلسل مزاحمت کی جارہی ہے، پھر زبردستی سامعہ کو گاڑی میں بٹھا کر لے جاتا ہے۔
View this post on Instagram
سامعہ حجاب کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اس لڑکے کا نام حسن زاہد ہے جس کا تعلق لاہور سے ہے، جو کئی روز سے مجھے ہراساں اور شادی کی پشیکش کررہا ہے۔
ٹک ٹاکر نے ویڈیو میں کہا کہ اس سے قبل بھی میری دوست ثناء یوسف ایک ’’ناں‘‘ کی بنیاد پر ماری جاچکی ہے، میری حکام اور پولیس سے اپیل ہے کہ میری مدد کی جائے، میری زندگی خطرے میں ہے۔
انہوں نے اسلام آباد پولیس سے مدد اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے میرا بیان ریکارڈ کرلیا ہے اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔





















