کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوگیا،دوسرا جلوس بعد نماز ظہر رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہوگا۔
کراچی میں چپ تعزیہ کا پہلاجلوس بعد نماز فجر نشتر پارک سےبرآمد ہوا،مجلس سے عالم دین علامہ باقر زیدی نےخطاب کرتےہوئےشہدائےکربلا کی لازوال قربانیوں کو بیان کیا،جلوس کی قیادت بوتراب اسکائوٹس نے کی،جلوس میں شریک عزاداران شہدائے کربلا کی یاد میں نوحہ خوانی کرتے رہے۔
نشتر پارک سےبرآمد ہونے والا جلوس نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، تبت سینٹر، عید گاہ، لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ،امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر سےہوتا ہوا نور باغ مسافر خانہ پرختم ہوا،چپ تعزیہ کا دوسرا جلوس بعد نماز ظہرین قصر مصیب رضویہ سے برآمد ہوکر لسبیلہ، پرانا لیاقت آباد، جیل روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن کواٹرز پر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے متبادل پلان بنایا ہے۔






















