افغانستان ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر راشد خان ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف راشد خان نے 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
راشد خان نے اسی میچ کے دوران پہلے ٹم ساؤتھی کا ریکارڈ برابر کیا اور پھر ان کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے 36 سالہ بولر ٹم ساؤتھی نے 164 وکٹیں 126 میچز میں حاصل کی تھیں جبکہ راشد خان نے یہ کارنامہ صرف 98 میچز میں اپنے نام کیا ہے۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 189 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بناسکی۔






















