قومی بلے باز آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں آصف علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جرسی پہننا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
— Asif Ali (@AasifAli45) September 1, 2025
آصف علی نے کہا کہ مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ کلب اور لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔
قومی کرکٹر آصف علی نے 21 ون ڈے اور 58 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ 2023 میں اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔






















