وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جھنگ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں متاثرین سے ملاقات کرکے مسائل دریافت کیے اور انتظامیہ کو ریسکیو آپریشن کا دائرہ آخری فرد تک بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
دورہ کے دوران تریموں بیراج پر پانی کی بڑھتی سطح سے متعلق وزیراعلیٰ کو تفصیلی بھی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ جھنگ میں سیلاب سے پہلے تقریباً 2 لاکھ 98 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ ایک لاکھ 19 ہزار مویشی بھی محفوظ مقام پر پہنچائے گئے۔
جھنگ ❤️ pic.twitter.com/LYmWRVgiPI
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 1, 2025
سیلاب متاثرین کے لیے 21 ریلیف کیمپ قائم کیے جا چکے ہیں۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ عوام کو سیلاب سے بچانا اور انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے متاثرین کی تلاش کے لیے ڈرونز، تھرمل امیجنگ کیمرے اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم بھی دیا۔
بروقت امدادی سرگرمیوں پر متاثرین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے حق میں نعرے بھی لگائے۔






















