قطب شاہانہ کے مقام پر دریائے راوی میں ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک سیلابی ریلہ گزر رہاہے تاہم پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کا کہناتھا کہ گذشتہ روز دو لاکھ کیوسک کا ریلہ گزرا تھا، آج پانی کے بہاؤ میں کمی آئی ہے،ضلع بھر میں 49 موضع جات اور 10ہزار 42 افراد متاثر ہوئے، 8ہزار چارسو افراد ، 11 ہزار پانچ سو مویشی ریسکیو کیے گئے، 18ہزار چار سو اکسٹھ ایکٹر کاشت فصلیں زیر آب آئیں۔






















