خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا۔
نیشنل ای او سی کےمطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں20ماہ کی بچی پولیوسے متاثر ہے،رواں سال خیبرپختونخوامیں پولیوکیسزکی تعداد16ہوگئی،نیشنل ای او سی کےمطابق ملک بھر میں رواں سال 24 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے،والدین سے اپیل ہے مہم کے دوران پولیوٹیم سے تعاون کریں۔
پشاورسمیت خیبرپختونخوا میں انسداد پولیوکی نئی مہم شروع ہوگئی،رواں سال کی چوتھی مہم دو مراحل میں چلائی جائے گی،پہلےمرحلےمیں 19اضلاع کےستاون لاکھ سےزائد بچوں کوٹارگٹ کیا جارہا ہے جبکہ سیکیورٹی کے لئے چالیس ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔






















