آزاد کشمیر میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی جبکہ این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ بھی جاری کردیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وادی نیلم، مظفرآباد، باغ، شردھا حویلی اور کوٹلی میں شدید بارشیں متوقع ہیں جبکہ شہری اور نشیبی علاقوں میں سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب رہائشی الرٹ رہیں کیونکہ اچانک بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے عوام اور متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور نشیبی و خطرے سے دوچار علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔






















