بھارت اور امریکا کے درمیان سفارتی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا مجوزہ بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان تعلقات میں دوریاں بڑھتی جا رہی ہیں اور صدر ٹرمپ بھارتی ہٹ دھرمی اور امریکی ٹیرف پر عدم تعاون کے باعث ناخوش ہیں۔
امریکی صدر نے پاک بھارت 4 روزہ جنگ بندی پر بھارتی انکار پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ نے متعدد بار جنگ بندی پر زور دیا اور اس حوالے سے تقریباً 40 بار بیان بھی دیا تاہم بھارتی وزیر اعظم نے مثبت جواب نہیں دیا۔
صدر ٹرمپ نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم "اپنی برداشت کھو چکے ہیں"۔
امریکی ٹیرف کے باعث بھارت کی 48 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں جن میں ٹیکسٹائل، چمڑا اور خوراک کے شعبے نمایاں ہیں۔
صدر ٹرمپ بارہا مودی سے ٹیرف ڈیل پر بات کے خواہاں رہے لیکن بھارتی قیادت نے لچک کا مظاہرہ نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی مصروفیات سے متعلق اعلیٰ شخصیات نے بھی بھارتی دورے کے شیڈول کی منسوخی کی تصدیق کر دی ہے۔





















