سیلابی صورتحال میں پارک ویو کی انتظامیہ متاثرہ شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑ رہی، ریلیف کیمپس قائم ہیں اور تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں ۔
ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکٹینگ پارک ویو نعیم ورائچ کا کہنا ہے یہ قدرتی آفت ہے مگر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ، چئیرمین ویژن گروپ نے واضح کہا ہےکہ متاثرہ شہریوں کے نقصان کی فوری تلافی کی جائے گی ۔
ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ پارک ویو نعیم وڑائچ کا کہناتھا کہ پارک ویو میں 15 بلاکس میں سے3 بلاکس پانی سے متاثر ہیں، 20سے 25 فٹ بلند بند تعمیر،ملتان روڈ کو محفوظ بنایا گیا، انتظامیہ،آرمی اورپولیس موقع پر موجود ہیں، شہریوں کی جان ومال کےتحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں، متاثرہ شہریوں کے نقصان کی تلافی کی جائیگی۔






















