ایشیا کپ 2025 کے میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے ہیں۔
ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس 40 درہم جبکہ دبئی کے میچز کے ٹکٹس 50 درہم سے شروع ہوں گے۔
شائقین کے لیے پاک، بھارت میچ کا خصوصی پیکج بھی متعارف کرایا گیا ہے جس میں 7 ٹکٹس 1400 درہم میں دستیاب ہوں گے۔
لازمی پڑھیں۔ ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
ابتدائی مرحلے میں ٹکٹس صرف آن لائن فروخت کیے جا رہے ہیں، تاہم شائقین گروپ مرحلے کے ساتھ ساتھ ناک آؤٹ میچز کے لیے بھی بکنگ کر سکیں گے۔
ایشیا کپ کا آغاز 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔






















