پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ منگل کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے سینئر کرکٹرز نے اہم ملاقات کی جس کے دوران قومی کرکٹ کے حوالے مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔ ’بابر کو ابھی کپتان رہنے دیں، اسکو نہ چھیڑیں‘، سینئر کھلاڑیوں کا ذکاء اشرف کو مشورہ
ملاقات کے دوران بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق ذکاء اشرف کی جانب سے مشورہ مانگا گیا کہ ان کی کپتانی پر سب تنقید کررہے ہیں کیا کریں؟ جس پر سینئر کرکٹرز کا کہنا تھا کہ ابھی کپتانی پر بات نہ کریں اور بابر اعظم کو ابھی کپتان رہنے دیں اسکو نہ چھیڑیں۔
ذکاء اشرف کی سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد کپتان بابر اعظم کو بدھ کے روز طلب کرلیا گیا اور ملاقات کے دوران ٹیم کی کارکردگی اور کپتان کی انفرادی پرفارمنس پر بات کی جائے گی جبکہ بابر اعظم اپنی رائے سے پی سی بی کو آگاہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ذکاء اشرف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا
علاوہ ازیں ذکاء اشرف سے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی الگ ملاقات کریں گے جس کے دوران ہیڈ کوچ اور ٹیم ڈائریکٹر اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں ناقص کارکردگی پر قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کیمٹی کو فارغ کر دیا گیا ہے۔