پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو لاہور تک محدود رہنے کی تجویز دیدی،کہا اپنی جماعت پر بھروسہ کریں،نوازشریف کو دوسرے اداروں کو نہیں کہنا چاہیےمیرے لیے جگہ بنائیں،میاں صاحب پنجاب پرفوکس کریں۔
پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہر کسی کا حق ہے ہر صوبےمیں جا کر اپنی سیاست کرے،لاہور میں ن لیگ کیلئے آج کل مشکلات پیدا کی گئی ہیں میاں صاحب کوشایدیہ تجویزدی گئی ہے، دوسرےصوبے میں جائیں، انھیں تجویز ہے لاہور پر فوکس کریں، وہاں جو مشکلات ہیں ان کوحل کرنے کی کوشش کریں۔
بلاول بھٹو نے واضح کرتے ہوئےکہا ہمارا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں ہے،ہم عوام کی طرف دیکھ رہےہیں،میں نے اپنی سیاست کرنی ہےیہ غلط فہمی ہےمیری کسی سے غلط فہمی ہے،ملک میں جو سیاسی بخار اس حد تک پہنچ چکا ہےکہ کوئی بات کرنےکو تیار نہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی ہر کسی کو ساتھ لیکرچل سکتی ہے۔
بلاول بھٹو نےمزیدکہا وفاق اور صوبے میں حکومت،ادارے بھی ساتھ تھے، لیکن ن لیگ پھر بھی ضمنی الیکشن سے بھاگتی رہی۔