یو اے ای نے ٹرائی نیشن سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،محمد وسیم یو اے ای ٹیم کی قیادت کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کے اسکواڈ میں کپتان محمد وسیم،علیشان شرفو، آریانش شرما، آصف خان اور دھرو پرشارشامل ہیں،ایٹن ڈیسوزا،حیدرعلی، ہرشت کوشک، جنید صدیقی،محمد فاروق،محمد ذوہیب اور راہول چوپڑا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
روحید خان،صغیر خان، محمد جواد اللہ، آریانش شرما اور راہول چوپڑا اسکواڈ کا حصہ ہیں،یو اے ای کا پہلا میچ 30 اگست کو پاکستان کے خلاف ہوگا۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگی،سہ ملکی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور میزبان یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہیں۔






















