بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کا نفاذ ہوگیا،امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کےمطابق بھارت پرمجموعی پچاس فیصد ٹیرف ان تمام مصنوعات پر لاگو ہوگا جو 27 اگست کے بعد امریکی مارکیٹ میں رجسٹر ہوں گی یا گودام سے باہر نکالی جائیں گی۔
گزشتہ روز امریکا کی جانب سے ٹیرف کے اطلاق کے اعلان کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی،جس سے بھارت کی کرنسی بھی گرگئی،ممبئی اسٹاک میں بی ایس ای سینسکس 892 گرکر 80 ہزار 750 پوائنٹس پرآگیا۔ نیفٹی انڈیکس میں بھی صفر اعشاریہ سات فیصد کمی ہوئی اور چوبیس ہزار سات سوستر پوائنٹس تک گرگیا۔






















