کراچی کی انسداددہشتگردی عدالت نے صحافی پرحملے کےمقدمے میں ملزم ارمغان پر فردِ جرم عائد کردی۔
انسداددہشتگردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی،الزام ہےکہ آپ نےمدعی پرحملہ کیا،کیا آپ کو اپناجرم قبول ہے؟جس ملزم ارمغان نےعدالت کو بتایا کہ مجھ پرجھوٹا مقدمہ بنایاگیاہےمیں نےکسی پرحملہ نہیں کیا۔
اس بارےپولیس کا کہنا ہے کہ نومبر2024ءکوملزم ارمغان اپنی گاڑی میں سوارتھا، ملزم نےصحافی کو روکا اور تلخ کلامی کی،تلخ کلامی کےبعدفائرنگ کرتے ہوئےصحافی کوزخمی کرکے فرارہوگیا،دوران تفتیش ملزم نے جرم کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کےمطابق مدعی مقدمہ نےملزم ارمغان کو شناخت بھی کیا ہے،تاہم ملزم نےصحت جرم سے انکار کر دیا،بعدازاں عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئےگواہوں کو نوٹس جاری کردیے۔






















