نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ہوم سیزن سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ گلین فلپس، فن ایلن اور ول او رور کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے کرکٹرز کی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کردی، گلین فلپس، فن ایلن اور ول او رور کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔
فاسٹ بولر ول او رورکی کے اسکین میں کمر کا اسٹریس فریکچر سامنے آیا ہے، ول او رورکی کم از کم تین ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اعلامیے کے مطابق ول او رورکی اب تین ماہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ پر کام کریں گے۔ ول او رورکی آسٹریلیا سمیت انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں
گلین فلپس اور فن ایلن بھی آسٹریلیا کے خلاف چیپل ہیڈلی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، گلین فلپس گروئن انجری کا شکار ہیں انہیں ری ہیب کی ضرورت ہے، فن ایلن کے پاوں کی سرجری ہوئی ہے وہ تین ماہ ایکشن سے دور رہیں گے۔
وائٹ بال کپتان میچل سینٹنر گروئن میں تکلیف کے باعث دی ہنڈرد چھوڑ کر وطن واپس آ چکے ہیں، میچل سینٹنر کے پیٹ کی سرجری بھی ہے ری کوری میں ایک ماہ درکار ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیپل ہیڈلی ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم سے 4 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔





















