سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے اسکولوں کے سرکاری دوروں کے دوران گلدستے اور تحائف پیش کرنے پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کردیا گیا، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کی تحائف کے اخراجات کو طلباء کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کرنے کی ہدایت کردی۔
سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ سادگی اپنائی جائے، سرکاری دوروں پر پھول، تحائف پیش نہ کئے جائیں، تمام ایجوکیشن افسران نمائشی کلچرکی حوصلہ شکنی کریں، محکمہ اسکول ایجوکیشن کےکسی بھی افسر کے دورہ پر گلدستے پیش نہ کیے جائیں۔






















