ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین ہمیشہ سےپاکستان کا سب سےقابل اعتماد پارٹنر اورمضبوط حامی رہا ہے،عالمی منظرنامہ کیسابھی ہو چین اورپاکستان کی دوستی کوکوئی فرق نہیں پڑتا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں لکھا کہ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی اسلام آباد میں پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات ہوئی ہے۔
چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی منظرنامہ کیسابھی ہواس سےکوئی فرق نہیں پڑتا،چین اورپاکستان کے درمیان روایتی دوستی غیرمتزلزل اور اٹوٹ ہے، چین ہمیشہ سے پاکستان کا سب سے قابل اعتماد پارٹنر اور مضبوط حامی رہا ہے۔
Chinese FM Wang Yi met with Pakistani PM Shehbaz Sharif in Islamabad.
— Lin Jian 林剑 (@SpoxCHN_LinJian) August 22, 2025
No matter how the international landscape may evolve, the traditional friendship between #China and #Pakistan remains unshakable and unbreakable. China has always been the most reliable partner and strongest… pic.twitter.com/z9CRObHbpf
واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے 20 سے 22 اگست 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، جس میں انہوں نے پاکستانی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کیں۔
یہ دورہ چھٹے پاک،چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے سلسلے میں تھا۔اس دورے کا مقصد چین،پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے (CPEC 2.0)، تجارت، معاشی تعاون، دفاع، سیکیورٹی، اور علاقائی استحکام پر بات چیت کرنا تھا۔





















