غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین ٹرک ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آنی والے ٹریفک حادثے میں 3 افراد کی موت کے بعد امریکا نے غیرملکی ٹرک ڈرائیوروں کیلئے ویزوں کے اجراء پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔
امریکا نے فوری طور پر غیر ملکی کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کیلئے ویزوں کا اجراء معطل کردیا، جس کا اعلان امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے کیا۔
Effective immediately we are pausing all issuance of worker visas for commercial truck drivers.
— Secretary Marco Rubio (@SecRubio) August 21, 2025
The increasing number of foreign drivers operating large tractor-trailer trucks on U.S. roads is endangering American lives and undercutting the livelihoods of American truckers.
مارکو روبیو نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ’’فوری طور پر ہم کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کیلئے ورکر ویزوں کا اجراء روک رہے ہیں، امریکی سڑکوں پر بڑے ٹریلر ٹرک چلانے والے غیر ملکی ڈرائیوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد امریکی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور ٹرک چلانے والے امریکیوں کیلئے روزگار کے مواقع کم ہو رہے ہیں‘‘۔
The truck driver who made an illegal U-turn on Florida's Turnpike that led to the passing of 3 Americans, illegally entered the U.S. through the southern border in 2018.
— Collin Rugg (@CollinRugg) August 17, 2025
Harjinder Singh has been charged with three counts of vehicular homic*de.
Singh got his Commercial Driver’s… pic.twitter.com/FGZVHDWMGs
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکی شہریوں کے مفاد میں اور ملک کی شاہراہوں پر زیادہ حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔






















