ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ 2025ء کے جیولن تھرو ایونٹ میں یاسر سلطان نے پاکستان کیلئے میڈل جیت لیا، نیشنل چیمپئن نے ایونٹ میں برانز میڈل اپنے نام کیا۔
کوریا میں جاری ایشین تھروئنگ چیمپئنش پ 2025ء میں پاکستان کے یاسر سلطان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
یاسر سلطان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 77.43 میٹر کی تھرو کی، یاسر سلطان کی پہلی اور پانچویں تھرو فاؤل ہوئیں جبکہ انہوں نے دوسری تھرو 75.79، تیسری 72.57 اور چوتھی 72.88 میٹر تک پھینکی۔
پاکستان کے جیولن تھرو چیمپئن یاسر سلطان نے چھٹی کوشش میں 77.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ برانز میڈل اپنے نام کیا۔ یاسر سلطان اس ایونٹ میں پاکستان کے واحد نمائندہ تھے۔





















