سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اکتوبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے۔
پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورے کی تیاریاں شروع کر دیں، یہ دورہ ممکنہ طور پر اکتوبر میں متوقع ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اگلے ماہ امریکا کا سرکاری دورہ کریں گے،دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ۔ وزیراعظم امریکا سے پہلے برطانیہ کا دورہ کریں گے۔






















