آبی ذخائر میں پانی کی دستیابی میں مزید اضافہ، واپڈا نے اعدادوشمارجاری کردیئے۔
واپڈا کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق تربیلا ڈیم کےبعد چشمہ بیراج بھی تقریبا بھرگیا،پانی کی سطح 1550فٹ برقرار ہے،ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 28 ہزار ایکٹر فٹ برقرار ہے،منگلا ڈیم میں پانی کی سطح مزید ایک فٹ بلند، سطح 1218 فٹ ہوگئی۔
اس کے علاوہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 54 لاکھ 69 ہزار ایکٹر فٹ ہےچشمہ بیراج میں پانی کی سطح 648 فٹ ہے،649 فٹ ذخیرےکی گنجائش ہے،چشمہ میں پانی کی دستیابی 2 لاکھ 12ہزار ایکٹر فٹ ہے۔
تربیلا،منگلا،چشمہ میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1کروڑ 14 لاکھ 9 ہزار ایکڑ فٹ ہے،آبی ذخائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1 کروڑ 30 لاکھ ایکٹر فٹ ہے






















