الاسکا میں ہونے والے امریکا،روس سربراہی اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی تجاویز پیش کر دیں۔
خبرایجنسی کے مطابق پیوٹن نے اپنی تین گھنٹے کی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدے پر بات چیت کی۔
صدر پیوٹن نے تجویز دی کہ یوکرین کو ڈونباس چھوڑنا ہوگا۔ یوکرین کو نیٹو رکنیت سے دستبردار ہونا ہوگا اور غیر جانبداری قبول کرنا ہوگی۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں مغربی فوجیوں کی تعیناتی پر پابندی لگانی ہوگی۔ بدلے میں روس خیرسون اور زاپوریژیا میں محاذ منجمد کر دے گا۔
صدر پیوٹن کے مطابق روس دیگر مقامات پر حاصل معمولی فتوحات سے دستبردار ہوجائے گا۔






















