سماء نیوز کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قانون کےمطابق ہوئی، سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے، لاہورمیں علیمہ خان کے گھر پر حملہ ہوا ان کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا، ایک عدالتی فیصلے پر اس قسم کا ردعمل آیا، عدالتی فیصلہ آیا اور بانی پی ٹی آئی کی بہن کے گھر حملہ کیا گیا، آج جو حق اور سچ کی بات کر رہا ہے وہ مجرم ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے وقت ہم نے کہا بانی سے ملاقات کرائیں، ہمیں کہا گیا پوچھ کر بتائیں گے، فیصلہ انہوں نے کرنا ہے کہ انہوں نے سچائی اور مفاہمت کی جانب بڑھناہے، اصولوں اور شرافت پر بات ہوسکتی ہے، ہم شرافت،اصول،آئین وقانون،عدلیہ اور صحافت کی آزادی چاہتے ہیں، حکومت کی سنجیدگی اور اختیار نظر آئے گا تو پھربات ہو گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری کا کہناتھا کہ جو بندہ ملک کو آگ لگانے کی بات کرے انہیں سخت سزا ملنی چاہیے، جو سوچ ملک توڑنے کی بات کرتی ہے اس کو دوبارہ گنجائش نہیں ملے گی، آرمی چیف امریکا میں ٹرمپ سے ملنے گئے تو فری بلوچستان کی مہم چلائی گئی، آرمی چیف کے خلاف مہم کو شہباز گل اور شہزاد اکبر فرنٹ سے لیڈ کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی ڈیل اورڈھیل کی منتظر ہے، اکھٹے بیٹھ کر چیزوں کوآگےنہیں چلائیں گے تو راستہ نہیں نکلےگا، پی ٹی آئی کے دوست صرف سیاستدان ہیں،لیکن یہ سیاسی جماعتوں کی طرف نہیں آتے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی تحریک انصاف سے ملنے دینا چاہیے،کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہمیشہ کہتا ہوں مفاہمت سے چیزیں حل ہوتی ہیں، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں جماعتوں سے مشاورت کرے گی تو چیزیں حل ہوں گی، پی ٹی آئی زور زبردستی کرے گی تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔
شہریار آفریدی کا کہناتھا کہ آج سپریم کورٹ کے ذریعے نوید ملی ہے، جس نے 9 مئی کیا اس کو نشان عبرت بنانا چاہیے، 9مئی کے حوالے سےآج سپریم کورٹ سے پیغام آیاہے، حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقات نہیں کرا سکی، بانی پی ٹی آئی اپنی ذات کی بات نہیں کرتے، کچھ لوگ وی لاگربن کر بانی پی ٹی آئی کا چورن بیچ رہے ہیں، بانی کی تصویر لگا کر تاثر دیا جا رہا ہے تحریک انصاف فوج کیخلاف ہے، بانی پی ٹی آئی نے کچھ لوگوں کے بارے میں کہا ہے انہیں پارٹی سے نکالوں، جس نے امریکا میں مہم چلائی ہماری جماعت ان کے خلاف ہے، بانی پی ٹی آئی کو استعمال کر کے ان کے خلاف سازش کی جا رہی ہے، کوئی بھی سازش کر رہا ہےیہ بانی،پارٹی اور پاکستان کے دشمن ہیں۔






















