لاہو میں گھریلو حالات سے تنگ رکشہ ڈرائیور فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب ہائی وولٹیج کھمبے پر چڑھ گیا۔ چار گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد رکشہ ڈرائیور محمد نواز کو نیچے اتار لیا گیا
رکشہ ڈرائیور کی اہلیہ کے مطابق دو دن سے رکشہ خراب تھا۔ جسے ٹھیک کروانے کیلئے پیسے بھی نہ تھے ۔ گھر میں جھگڑا ہوا جس سےدل برداشتہ ہوکراس کا شوہر کھمبے پر چڑھ گیا۔۔چالان سے متعلق سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے محمد نواز کے رکشہ کا چالان نہیں کیا گیا۔ شہری حالات سے تنگ تھا۔ جس کے باعث اس نے یہ قدم اٹھایا۔






















